صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام کو صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا افتتاح کیا ہے۔
اس ہیلپ لائن کے ذریعے شہری پولیو اور معمول کے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق سوالات اور شکایات پر فوری مدد حاصل کرسکیں گے۔
اس ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی اور ویکسین سے متعلق والدین اور علاج فراہم کرنے والوں کے سوالات کا جواب بھی دیاجائے گا۔
یہ ہیلپ لائن روزانہ صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک کام کرے گی۔