راولپنڈی:نوجوان گیند باز نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک اور بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں باآسانی ایک اننگز اور 44 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم کو محض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا تھا جو اس نے محض ایک گھنٹہ اور 25 کے کھیل کے دوران ہی کرلیا۔