کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی ر جحان کے ساتھ کارو بار کا آغاز ہوا، 100 انڈیکس 270 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 889 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کارباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس مثبت اضافے کے ساتھ 39 ہزار 29 سو پر ٹریڈ کرنے لگا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مارکیٹ پھر مندی میں چلی گئی۔
رپورٹ فائل ہونے کچھ دیر قبل مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے 87 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 39248 پر ٹریڈ کرنے لگا لیکن فوراً بعد ہی مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 100 انڈیکس 67 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39092 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
خبر فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں 41,566,710 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,292,815,271 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار رہی جب کہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی پر بند ہوا۔