اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے اور نیا بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کئی زندگیاں چلی گئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے، یہ سانحہ ہوگیا ہے اب اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔