لاہور: مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق مہمان ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی، بعد ازاں کپتان کمارسنگا کارا چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ سابق سری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔
اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔