بیجنگ:چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں تعداد 1363 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہے جہاں سے وبا پھیلنے کا آغاز ہوا۔ چین کے علاوہ ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی ایک ایک مریض ہلاک ہوا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہزار 373 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 6 ہزار32 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 219 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف چین میں 2 ہزار سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔ دوسرے نمبر پر جاپان کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 203 ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو بیماری قرار دیتے ہوئے اس کا نام (Covid 19) رکھ دیا ہے۔
دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔