کراچی: اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے تیسری مرتبہ قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ انہوں نے یہ کامیابی مسلسل تیسری مرتبہ حاصل کی ہے۔
شہر قائد میں ہونے والی 45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے شاہد آفتاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-8 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 15 فریمز پر مشتمل تھا جب کہ فائنل مقابلہ چھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران متعدد مرتبہ اعصاب شکن لمحات بھی آئے۔
شاہدآفتاب نے ابتدا میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اورعالمی چیمپئن پر دباؤ بنائے رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے مسلسل پانچ فریمز جیت کر محمد آصف پر 2-6 کی برتری حاصل کی۔
محمد آصف نے ایک موقع پراپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل چار فریمز جیت کر قومی چیمئن شپ اپنے نام کرلی۔