2018 کے مقابلے 2019 میں پھل اور سبزیوں کی قیمت میں 83 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 2018 کے مقابلے 2019 میں ٹماٹر کی قیمت 321 فیصد، پیاز 169 فیصد اور چینی 28 فیصد جب کہ گندم کی قیمت 22 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق مونگ اور ماش کی قیمت بالترتیب 53 اور 38 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس دوران امپورٹ ہونے والے تیل و گھی کی قیمت 16 فیصد بڑھی جب کہ گوشت اور مچھلی کی قیمت میں بھی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کھانے پینے کی اشیاء میں اوسطاً 83 فیصد کا اضافہ رہا جس سے عام تاثر ہے کہ ڈالر اور ڈیزل قیمت کے سبب اتنی مہنگائی ہوئی ہے۔
لیکن ماہرین کے مطابق 2019 میں ڈالر کی قدر 23 فیصد جب کہ ڈیزل قیمت 17 فیصد بڑھی ہیں ،2019 میں شرح سود میں 3.25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔