کراچی کے313مزارات اور درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونےکا انکشاف ا،شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61 مزارات ودرگاہیں ہیں ،جہاں اہلکار تعینات نہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مزارات، درگاہوں پرناقص سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،
جس میں عدالت نے اے آئی جی کراچی کی رپورٹ میں درخواست گزارکے خدشات درست قرار دی۔رپورٹ میں کراچی کے313 مزارات، درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونے کا انکشاف ہوا،
مزارات اور درگاہوں پر سرے سے کوئی ایک اہلکار تعینات ہی نہیں، شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61 مزارات ودرگاہیں ہیں، جہاں اہلکار تعینات نہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا،
عبد اللہ شاہ غازی کےمزارپرایک شفٹ میں8سے10اہلکارتعینات ہیں، ضلع جنوبی میں13،وسطی میں45،سٹی میں53،غربی میں 71درگاہیں ہیں، 313 مزارات میں 2 اے ایس آئی،15 کانسٹیبل،41لیڈی کانسٹیبل تعینات ہیں۔
عدالت نے پولیس رپورٹ پر درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔