اسلام آباد:ملک بھرمیں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران پانچ سال تک کے تین کروڑ چھیانوے لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
قومی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے معاشرے کے تمام طبقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون کریں۔
ظفرمرزا نے کہا کہ ہم نے گزشتہ مہم کے دوران اپنی کارکردگی کابغورجائزہ لیاہے ،صوبائی اورضلعی ٹیموں نے قطرے پلانے کی اس ملک گیرمہم کے لئے پہلے سے بہترتیاری کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہربچے کو پولیو کے خاتمے کے لئے قطرے پلانے کے لئے پُرعزم ہیں۔
ہنگامی اقدامات کے قومی مرکز کے ایک عہدیدارکے مطابق دولاکھ پینسٹھ ہزا ر سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔