اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں سوموار کی صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔
شا م رات میں ما لاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 25 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 03، منفی1 اور منفی 1 رہے گا۔
پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔
مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 3، 09،07، 09،10 اور 10 ریکارڈ کیا گیا۔