راولپنڈی:پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
رعد ٹو میزائل 600کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل زمین اور سمندر میں بھی مار کرسکتا ہے۔
ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی اور چیئرمین نیسکام ندیم ملک نے بھی کامیاب تجربے کا معائنہ کیا،
اس تاریخی موقع پر ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے کہا کہ کامیاب تجربے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔