بیجنگ: چینی حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے.
عالمی ادارہ صحت نے چین کی جانب سے مخلتف شہروں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ورلڈومیٹر کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ روز 139 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس وباء سے اب تک 2 ہزار 12 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 12 ہزار 57 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ 14 ہزار 677 افراد اس بیماری سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔