پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز کے مینٹور اور ہیڈکوچ ڈین جونز سب کے لیے مثال بن گئے۔
کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈین جونز پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد اپنے ڈگ آؤٹ کی خود صفائی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ویڈیو سب کے لیے ایک سبق بھی ہے۔
صارفین کی جانب سے ڈین جونز کی ویڈیو کو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔