وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی مستعفی ہوگئے۔
افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے۔
اس حوالے سے افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپنی تمام ذمے داریوں سے مستعفی ہو گیا ہوں، وزیرِ اعظم عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ افتخار درانی نے پانامہ کیس اور فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا تھا۔
ان کے حوالے سے رواں مہینے کے شروع میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ہے۔
وزیر ِاعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دعویٰ کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ افتخار درانی مستعفی ہو چکے ہیں۔