اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینئر پولیس آفیسر مشتاق مہر کو نیا آئی جی سندھ تعینات کردیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسی طرح سندھ کے آئی جی ڈاکٹرکلیم امام کو آئی جی نیشنل ہائی وے اور موٹر ویے پولیس تعینات کردیا گیا۔ کلیم امام پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ کلیم امام کو آج ہی آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
معاون کصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نےمشتاق مہر کوآئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مشتاق مہر کوسندھ حکومت کے مطالبے پر آئی جی سندھ تعینات کیاگیاہے
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے آئی جی کی تعیناتی سندھ حکومت کے مطالبے اور گورنر کی مشاورت سے کی گئی ہے۔
امید کرتے ہیں نئے آئی جی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سندھ میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں گے۔