اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے اور ملک بھر میں دو ہفتے کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی تین کیس سامنے آئے ہیں۔
شادی ہالز میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں اور سینما گھر بھی دو ہفتے کیلئے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر میں تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستان کے ایران اور افغانستان سے متصل بارڈرز دو ہفتے کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں اور تفتان بارڈر سے آمد و رفت پر مکمل پابندی ہو گی۔
کراچی، لاہوراور اسلام آباد ایئر پورٹس کے علاوہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے فلائٹ آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں۔