اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وجہ سے ویزوں کا اجرا معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے صرف بلیو پاسپورٹ اور سفارتی پاسپورٹ پر ویزوں کا اجرا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ویزوں کا اجرا معطل رہے گا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزہ سروس موجودہ حالات کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت سندھ نے وفاق کو بین الصوبائی سرحد بند کرنے کی تجویز پیش کر دی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس حوالے سے باضابطہ تجویز پیش کی۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔