اٹلی: چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا دی۔
اٹلی میں گزشتہ روز 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 368 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اٹلی میں 25 ہزار سے زائد افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ اٹلی کا علاقہ لمبارڈی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک دن میں 252 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب ایران میں بھی کورونا وائرس تیزی سے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ ایران میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اطالوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے ان کی اولین ترجیح ہے جنہوں نے عوام کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
اٹلی میں حکام کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن ہے جبکہ کئی علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں میں مریضوں کی جگہ ختم ہو گئی ہے۔ اٹلی میں بڑھتی اموات نے دیگر یورپی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں ایک طرف دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے وہیں دوسری طرف پوپ فرانسس کو بھی تنہا کر دیا جو اطالوی شہر روم میں ویران چرچوں اور سڑکوں پر تنہا گھومتے دکھائی دیے۔
رطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 14 افراد کی ہلاکت کے بعد اب برطانیہ میں اموات کی تعداد 35 ہو گئی۔