اسلام آباد: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دونوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر مذہبی جماعتوں کے اجتماعات کے معاملے پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حولاے سے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ ان سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق اہم بیان بھی دیں گے۔