اسلام آباد: نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کی عدالتوں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز و معاون خصوصی صحت نے شرکت کی۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال خصوصی توجہ اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔