اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرغستان کےعبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ مریض کےساتھ موجود افراد کوقرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد میں تمام سستے بازاراورمویشی منڈیاں اگلے 3 دن بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔