جرمنی کے ہیسی خطے کے ریاستی وزیر خزانہ نے بظاہر کرونا وبا سے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان ہو کر ’خود کشی‘ کر لی۔
ضرور پڑھیں: امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس نے جرمن حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیر نے اپنی جان لی ہے جب کہ ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے بحران کے سبب مایوسی کا شکار تھے۔
54 سالہ وزیر تھامس شیفر کی لاش فرینکفرٹ کے قریب ٹرین کی پٹریوں پر ملی تھی۔
جرمنی میں پیر کو متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ ملک میں اس وائرس سے 540 سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں۔