پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی۔
آج ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو سندھ، پنجاب، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سے رپورٹ ہوئے.
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔جمعہ کو ملک بھر سے 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہوئیں،
سندھ میں 3 ہلاکتیں کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہوئی جب کہ کے پی میں سوات اور مانسہرہ کے رہائشی 65 اور 45 سالہ مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔