دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد1,117,787 ہوگئی ہے اور59,197 ہلاک ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز امریکہ مین ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 277,475 ہو گئی ہے۔ اٹلی اور اسپین میں بھی مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ14 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے کیسز 27 سو سے زائد ہوگئے
امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔
فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1120 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جرمنی میں کورونا کے اکانوے ہزار سے زائد مریض ہیں جب کہ ایک ہی دن میں ایک سواڑسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا مزید سات سو چھیاسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات ساڑھے چودہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اسپین میں ایک روز میں کورونا نے آٹھ سو پچاس افراد کی جان لے لی اور مجموعی اموات گیارہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہیں۔