پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ 3 مزید کورونا مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔
ملک میں 4 ہزار 256 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 378 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 826 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 24 ہو گئیں۔
سندھ
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 452 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 31 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا
خیبر پختون خوا میں کورونا کے 800 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 35 ہیں۔
بلوچستان
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 231 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 233 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔