کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کےمختلف برانڈز کیلئے کمرشل میں مشروط طور پر بلامعاوضہ کام کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
پیر کو سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ برانڈ سے پیسہ نہیں چاہتا، بس وہ مجھے راشن کے بیگز بناکر دے دیں۔میری خدمات حاضر ہیں ، لیکن آپ عوام کیلئے راشن تیار کرکے دیں۔
سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا مثاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان جیسے ملک میں روز کمانے والے افراد کے پاس راشن نہیں ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان مدد کی ہے۔
اس وقت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی بہت ضرورت ہے۔ رمضان بھی آ رہا پاکستانی اور اوورسیز پاکستانیوں سب نے زکوۃ بھی دینی ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں سب عطیہ کریں ۔وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب کچھ شفاف طریقے سے ہو رہا ہے۔