اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام صوبے اپنےفیصلوں میں خودمختار ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلوں میں خودمختار ہیں۔ 18 ویں ترمیم صوبوں کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے کرے۔ لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے اس کے حوالے سے وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور کورونا سے بچاوَ کے اقدامات کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے۔