نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے نئے اعداد وشمارجاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کےمزید 272کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد5ہزار 988ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 15اپریل بروز منگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا کے مزید 151مریض سامنے آئے۔
خیبر پختونخو امیں65، پنجاب میں 64،بلوچستان اور اسلام آباد میں 9،9،آزاد کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کاایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ آج پنجاب اور سندھ میں 4،4اور خیبرپختونخوا میں 3 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2945ہوگئی جبکہ سندھ میں 1518افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 865،بلوچستان میں 240،گلگت بلتستان میں234،اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے46کیسز سامنے آچکے ہیں۔