راولپنڈی:(21 اپریل 2020)وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کورونا کی
وجہ سے نہیں بلکہ قومی حکومت کا خواب لے کرپاکستان آئے تھے،ان کے خلاف بہت سنجیدہ کیس ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کورونا کو مذاق نہ سمجھیں یہ بڑھ رہا ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے بھی اپوزیشن اور میڈیا سے صلح کا کہا ہے،مشکل وقت میں تمام لوگوں کو غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف بہت سنجیدہ کیس ہے وہ کورونا کی وجہ سے
ملک واپس نہیں آئے،بلکہ قومی حکومت کا خواب لے کرپاکستان آئے تھے۔
شیخ رشید نے دم والے جملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو مذاق میں کہا نیب نے اسے سنجیدہ لے لیا ہے،ساتھ ہی وزیر ریلوے نے کہا کہ یکم مئی سے محدود پیمانے پر ریلوے آپریشن بھی شروع کررہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کورونا کے خلاف داکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ راولپنڈ ی کے راجہ بازار کے سینما کی جگہ سپتال بنایا جائے گا ضرورت ہوئی تو کسی بھی جگہ موبائل سپتال مختص وقت میں بنادیں گے، وزیر ریلوے کو اسپتال میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں اور ان کے علاج کے لئے دستیاب سہولتوں سے بھی آگاہ کیاگیا۔