شہر قائد میں معاشی بدحالی اور بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی پانچ نمبر اولڈ پولیس لائن میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کی اور لاش کو جناح ہسپتا ل منتقل کیا۔متوفی کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 24 سال تھی۔ اس نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ نعمان نے بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث خودکشی کی
کلائمیٹ فنانسنگ:آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی
آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات...
مزید پڑھیںDetails