اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10513 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے742کیسز رپورٹ ہوئے اور 15مریض جان کی بازی ہار گئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4590 مریض ہیں۔ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1453، بلوچستان 552، گلگت بلتستان 290، اسلام آباد 204 اور آزادکشمیرمیں 51مریض ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 83 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔