اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار155 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 642 کیسز اور 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ 4767 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3671، خیبرپختونخوا 1541، بلوچستان607، اسلام آباد 214، آزادکشمیر 55 اورگلگت بلتستان میں 300 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوگئے۔