کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پیرتاجمعرات صبح دس بجے سے 1:30 تک بینکوں بغیر وقفہ کام ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار 10 سے 1 تک ہوں گے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ میں چوالیس ہزار چار سو پندرہ روپے موجود ہونے پر زکٰوة کٹوتی کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک نے اس سال زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقررکیا ہے۔ بچت کھاتوں میں 46329 سےزیادہ رقم ہوتواس پرڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے لیے بھی اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہفتےمیں 5 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سےشام 4 بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجےسے دوپہر ایک بجے تک کام ہو گا۔ ہفتےمیں 6 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات 10 سے3 بجےتک کھلے رہیں گے۔