کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32850 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کار کافی متحرک رہے جس کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ فائل ہونے تک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار تھی تاہم مجموعی طور پر انڈیکس میں 160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔