کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سےدعا ہےکہ وبائی مرض سےنمٹنےکی ہمت دے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں مشکل حالات میں لڑنا سیکھایا ہے۔
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنےتمام گھر والوں کا ٹیسٹ کروا رہا ہوں، والدہ کل ہی بھائی کے گھر گئی ہیں،ان سب کا ٹیسٹ بھی کروانا ہے۔