ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان انتقال کر گئے، انہیں گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔
عرفان خان کی طبیعت بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ناساز تھی۔
54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔
عرفان خان آکری بار فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں پردہ اسکرین کی زینت بنے تھے، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کی طبیعت ناساز تھی۔
گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ جے پور میں انتقال کر گئی تھیں۔ ملک گیر لاک ڈاون کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔