لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 31 لاکھ 39 ہزار588 افراد متاثر ہو گئے جبکہ 2 لاکھ 18 ہزار سے زاائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 2,456 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 59 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہیں۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 238 ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 301 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار822 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 382 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 359 سے زائد ہو گئیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 367 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے۔
جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے