بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کی پولیس بدھ کے روز اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ایک ماں نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ اس نے اپنے بیٹے کو سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن وہ دلہن لے آیا ہے۔
پولیس اسٹیشن پہنچ کر ماں نے آنسو بھری آنکھوں کیساتھ شکایت کی کہ”میں نے آج اپنے بیٹے کو گھر کا سامان خریدنے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس یا تو اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی، اور میں اس شادی کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔”
26 سالہ گڈونے پولیس کو بتایا کہ اس نے دو ماہ قبل ہری دیواری میں سوویتا کے ساتھ شادی کی تھی لیکن گواہان کی کمی کے سبب شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں بنوا سکے، میں نے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے دوبارہ کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
گڈو نے پولیس کو بتایا کہ ہریدوار سے واپسی کے بعد ، سوویتا دہلی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور آج میں نے اسے اپنے گھر لانے کا فیصلہ کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالک مکان نے کرائے کا گھرخالی کرنے کا کہہ دیا تھا۔
خاندانی جھگڑے کو وقتی طور پر حل کرنے کیلئے پولیس نے دہلی میں واقع سوویتا کے گھر کے مالک سے کہا ہے کہ وہ اس جوڑے کو لاک ڈاؤن کے دوران رہنے کی اجازت دے۔