اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج روزگار پروگرام کا آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان روزگار پروگرام کے لیے پورٹل کا افتتاح کریں گے جہاں کورونا وائرس میں بیروزگار ہونے والے افراد پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔
پروگرام کے لیے رجسٹرڈ بیروزگار افراد کی حکومت مالی امداد کرے گی اور احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے حکومت کی جانب سے 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح کیا تھا جہاں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے طلبا اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے سرکاری ٹی وی کے تعاون سے ٹیلی اسکول چینل لانچ کیا جہاں ہرصبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کا وقت طلبا کی تعلیم و تربیت کے لیے مختص ہے۔