پولیس نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 291 افراد کو گرفتار کرلیا۔کراچی پولیس کے مطابق 40 روز کے دوران صوبے بھر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جب کہ 5 ہزار 700 سے زائد افراد گرفتار ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی بھی رہے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 417 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ہم جیل سے باہر آ کر بھی جیل میں ہیں: صنم جاوید
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹر سائیکل چوری کرنے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا...
Read moreDetails