وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر نوٹس لیتے ہوئےصوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومتوں کو پیغام دیا ہے۔
ا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے،آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے،تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے،ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔