شکر گڑھ: نورکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو جاں بحق کردیا جب کہ مقتولین کے والد بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شکر گڑھ کے علاقے نورکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک امر ہے کہ مقتول بھائیوں کے والد کو بھی گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
علاقہ پولیس کے مطابق مقتولین میں سے ایک بھائی کچھ ہی عرصہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔
سپتال ذرائع سے بتایا ہے کہ شدید زخمی والد کو علاج معالجے کے لیے فوری طورپر لاہور روانہ کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔