اسلام آباد: یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو بذریعہ ای میل پابندی سے آگاہ کردیا ہے،پی آئی اے کو حاصل خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ بھی منسوخ ہوگیا ہے۔
پی آئی اے کو امریکہ کے لیے 12براہ راست خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی،قومی ایئرلائین امریکہ کے لیے چھ براہ راست خصوصی پروازیں آپریٹ کرچکی تھی جبکہ چھ خصوصی پروازیں باقی تھیں جن کا اجازت نامہ منسوخ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پابندی کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے کی وجہ سے لگائی ہے۔