اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔
وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ اسمارٹ لاک ڈاوَن اور ایس او پیز پرعملدرآمد ہے۔ قوم سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھے۔ قوم عیدالاضحیٰ سادگی سے منائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔