اسلام آباد: حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی۔
ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پالیسی میں ترمیم وفاقی حکومت اورڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری وسفارش پر کی گئی۔
ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 7.3410 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔
ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کمپنی کے سی ای او کے دستخط بھی ہونے لازم ہیں۔
ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع نہ کرانے والی ادویہ ساز کمپنیاں و امپورٹرز کی نئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور تمام پیش کردہ ثبوت درست ہونے پر ایک ماہ میں قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔