کراچی: شہر قائد میں 7 گھنٹے کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی میں موسم بہتر ہوتے ہی بجلی کی طلب میں واضع کمی سامنے آ گءی۔ بجلی کی مجموعی طلب 2900 میگاواٹ ہے جبکہ رسد 2600 میگا واٹ ہے۔
اس وقت کراچی الیکٹرک کے پاور پلانٹس 1600 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی پاور پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ سے 700 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ بجلی کی طلب و رسد میں 300 میگاواٹ کا فرق موجود ہے۔
ترجمان کے الیکڑک کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مثتثنی علاقوں میں مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے تاہم لائن لاسز والے علاقوں میں 7 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز بھی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی۔
نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، نیو گولیمار، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔