ریاض: سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو علیل ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی العربیہ کے مطابق شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف ہوئی جس کے بعد پیر کی صبح انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ84سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔
شاہ سلمان2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔
شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہے ہیں۔ انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔ سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز31دسمبر1935 میں پیدا ہوائے۔
انہیں 19 سال کی عمر میں 17مارچ1954 میں ریاض کا ڈپٹی گورنربنایا گیا اور 19 اپریل 1955 تک اس عہدے پر رہے۔ پانچ فروری1963 کو انہیں ریاض کا گورنر بنا دیا گیا۔
سعودی فرماں روا 1963 سے پانچ نومبر2011 تک ریاض کے گورنر رہے۔ پانچ دہائیوں تک ریاض کا گورنر رہتے ہوئے انہوں نے سیاحت اور دیگر اہم شعبوں کو پروان چڑھایا۔