اشتہار
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
جج اعظم خان کی دیگرمقدمات میں مصروفیات کے باعث آج کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔