پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اور بچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر جواب مانگا تھا،
انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو پب جی گیم پر پابندی سے متعلق عوامی سماعت کا حکم دیا تھا۔